زندگي سیدھی سپاٹ لکیر نہیں ھے
- Dec 9, 2015
- 1 min read

السلام علیکم! زندگي سیدھی سپاٹ لکیر نہیں ھے اور نہ ھی اسے اسطرح گذارا جا سکتا ھے، یہ انسانی جبلت ھے وہ یک رنگی سے بہت جلد اکتا جاتا ھے، یکسانیت اس کے لئے موت ھے، کہ یہ اس کی فطرت میں شامل ھے اور فطرت سے انحراف ممکن نہیں ھے، زندگي کی خوبصورتی پانی کے بہاؤ کے خلاف تیرنے ھی میں ھے،گو بہاؤ کے خلاف تیرنا آسان نہیں ھوتا، ساری توانائیاں صرف ھو جاتی ھیں ، لیکن جب آپ کنارہ چھوتے ھیں تو اندر اترنے والی سکینت وہ ساری توانائیاں لوٹانے میں دیر نہیں لگاتی ، زندگی کو من و عن قبول کرنا اور ھاتھ پر ھاتھ رکھ کر کسی معجزے کا انتظار کرنا کاہلی ھوتی ھے، ربّ کریم نے بہت سے اختیار آپ کے ھاتھ میں دئیے ھیں اوروہ جستجو کرنے والوں کے ساتھ ھےاور بے انتہا نوازتا بھی ھے

































Comments